کوئٹہ میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام
فورسز نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 48 مارٹرگولے، بڑی تعدادمیں اسلحہ، گولہ بارود اوردھماکا خیزمواد برآمد کرلیا۔
سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری میں استعمال کیا جانے والا بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ہزار گنجی اور نیوکاہان کے علاقوں میں کارروائی کے دوران 48 مارٹر گولے، دستی بم اور سیکڑوں راؤنڈ برآمد کرلئے۔ صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کرتے ہوئے صوبے کو بڑی تباہی سے بچالیا۔
صوبائی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر تخریب کاری کا منصوبہ بنایا گیا تھا جس کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی اور نیوکاہان سمیت چمن میں 2 مختلف کارروائیاں کی گئیں جس کے دوران فورسز نے ممکنہ طور پر تخریب کاری میں استعمال کیا جانے والا دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔