سوائن فلو کے خدشے کے پیش نظر سندھ کے اسپتالوں میں الرٹ جاری

محکمہ صحت کی تمام اسپتالوں کو مریضوں کا این ون اور ایچ ون ٹیسٹ کرانے کی بھی ہدایت

سرکاری اسپتالوں کو مریضوں کے لیے فوری طور پر آئسولیشن وارڈز قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، فوٹو:فائل

صوبائی محکمہ صحت نے سرکاری اسپتالوں کو سوائن فلو کے خدشے کے پیش نظر ہنگامی طور پر انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے سوائن فلو کے خدشے کے پیش نظر اس سے نمٹنے کے لیے سرکاری اسپتالوں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے جس کے تناظر میں سرکاری اسپتالوں کو مریضوں کے لیے فوری طور پر آئسولیشن وارڈز قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ اسپتالوں کو مریضوں کا این ون اور ایچ ون ٹیسٹ کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔


اسپیشل سیکریٹری پبلک ہیلتھ ڈاکٹر خالد شیخ کاکہنا تھا کہ سندھ بھر کے تمام ڈسٹرکٹ اور ٹیچنگ اسپتالوں کے سربراہوں کو سوائن فلو سے نمٹنے کے لیے ہنگامی طور پر انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے جس میں غفلت برتنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارت میں سوائن فلو کی وبا 1200 افراد کو نگل چکی ہے جب کہ اس بیمار سے 22 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔
Load Next Story