’’ڈرٹی پالیٹکس‘‘ اور ’’ہے برو ‘‘ کی پاکستانی سینما میں نمائش

فلم ’’ ہے برو ‘‘ میں بالی وڈ کے معروف کوریوگرافرگنیش اچاریا بطور اداکار پرفارم کرتے دکھائی دیں گے

آئی ایم جی سی فلم بینوں کو بہترین، معیاری تفریح فراہم کرتا رہے گا، ڈائریکٹر شیخ عابد ۔ فوٹو : فائل

پاکستان میں امپورٹڈ فلموں کے سب سے بڑے ادارے آئی ایم جی سی نے سینماگھروں کی ویرانی کودورکرنے کے لیے بھارت کے ساتھ پاکستان میں بھی بیک وقت دو فلمیں ''ڈرٹی پالیٹکس'' اور''ہے برو'' کونمائش کے لیے پیش کردیا۔

'' ڈرٹی پالیٹکس'' کی کاسٹ میں ملکہ شراوت کے ہمراہ جیکی شروف، آشوتوش رانا، انوپم کھیر، اوم پوری، ڈکشٹ دیو، دھارواگروال اور نصیرالدین شاہ جیسے ورسٹائل اداکارشامل ہیں۔ فلم '' ہے برو '' کی کاسٹ میں بالی وڈ کے معروف کوریوگرافرگنیش اچاریا بطور اداکار پرفارم کرتے دکھائی دیں گے جب کہ دیگرفنکاروں میں منندراورنوپورشرما شامل ہیں۔


اس حوالے سے آئی ایم جی سی کے ڈائریکٹرشیخ عابد نے ''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا ادارہ پاکستان میں بسنے والے فلم بینوں کو بہترین اور معیاری تفریح سے محظوظ کرنے کے لیے ہرلمحہ کام کرتا رہتا ہے۔

اب جب سینما گھروں میں ویرانی کے آثاردکھائی دے رہے ہیں ، ایسے میں ہم نے دوایسی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی ہیں جوکہانی، موضوع اورمیوزک کے اعتبارسے بہت شاندارہیں' فلم بین ان فلموں سے محظوظ ہوں گے۔
Load Next Story