مصباح الحق ون ڈے میں سنچری اسکور کئے بغیر5 ہزار رنز بنانیوالے پہلے کھلاڑی بن گئے
مسٹر ٹُک ٹُک نے 147 اننگز میں 43.87 اوسط اور 73.87 کے اسٹرائیک ریٹ سے 5ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا
SANTIAGO:
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ون ڈے میچوں میں سنچری اسکور کئے بغیر 5 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے واحد کھلاڑی بن گئے۔
نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے ایڈن پارک میں جنوبی افریقا کے خلاف مصباح الحق نے 56 رنز اسکور کرکے 5 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔ انہوں نے یہ اعزاز 160 میچوں میں 147 اننگز میں 43.87 کی اوسط اور 73.87 کے اسٹرائیک ریٹ سے حاصل کیا۔ مصباح الحق یہ سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے 32ویں اور چوتھے تیز ترین پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں، سعید انور اور محمد یوسف یہ کارنامہ 138 اننگز میں سرانجام دے چکے ہیں جبکہ لیجنڈ بیٹسمین جاوید میانداد نے یہ سنگ میل 139 اننگز میں عبور کیا۔
مصباح الحق دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جو 42 نصف سنچریاں اسکور کرچکے ہیں لیکن ان کے کیریئر میں ایک بھی سنچری نہیں۔