وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف ٹریفک حادثے میں زخمی

بالکسر موٹروے انٹرچینج کے قریب پھسلن کے باعث گاڑی الٹنے سے سردار یوسف کے علاوہ 2 دیگر افراد بھی زخمی ہوئے

ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ فوٹو: فائل

بالکسر موٹروے انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثے میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹریفک حادثہ اسلام آباد میں بالکسر موٹروے انٹر چینج کے قریب پیش آیا جہاں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی گاڑی سڑک پر پھسلن کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں وفاقی وزیر سمیت 3 افراد زخمی ہوئے، حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
Load Next Story