گھر میں گھس کراندھا دھند فائرنگ خاتون جاں بحق

45 سالہ صحابت کو3 سال قبل شوہر نے طلاق دے دی تھی، کرنٹ لگنے سے بچہ ہلاک.

45 سالہ صحابت کو3 سال قبل شوہر نے طلاق دے دی تھی، کرنٹ لگنے سے بچہ ہلاک. فوٹو: فائل

شہداد پور کی یو سی مل وسی میں موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم مسلح افراد نے علی نواز شیخ کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔


جس کے نتیجے میں اس کی مطلقہ بہن 45 سالہ صحابت گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی، مقتولہ کو شوہر نے 3 سال قبل طلاق دے دی تھی اور وہ اپنے بھائی کے گھر میں رہائش پذیر تھی۔ پولیس نے علی نواز شیخ کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ علاوہ ازیں شہر کی واپڈا کالونی میں محنت کش شمن جسکانی کا 7 سالہ بیٹا کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔
Load Next Story