سائبر خطرات سے نمٹنے کیلیے امریکی سی آئی اے میں تبدیلیوں کا فیصلہ
ایک نیا محکمہ بھی قائم کیا جا رہا ہے جو سائبر آپریشنز کی نگرانی کرے گا، سربراہ سی آئی اے
سائبر خطرات سے نمٹنے کیلیے امریکی سی آئی اے میں تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس بات کا اعلان سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان برینن نے کیا، انھوں نے کہا کہ تفتیشی محکمے میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک نیا محکمہ بھی قائم کیا جا رہا ہے جو سائبر آپریشنز کی نگرانی کرے گا، محکمے میں تبدیلیوں کا مقصد ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال بہتر بناتے ہوئے سائبر خطرات کا مقابلہ کرنا، ٹریننگ کے عمل کو بہتر بنانا اور ایجنسی کے مختلف محکموں کے درمیان معلومات کے تبادلے کو موثر بنانا ہے، ڈائریکٹر جان برینن کے مطابق سی آئی اے کے 10 نئے مشن سینٹر بھی قائم کیے جائیں گے، جہاں کسی مخصوص خطے یا خطرے سے نمٹنے کے لیے ماہرین کی ٹیمیں ہوں گی۔