نائجیریا میں برسرپیکار تنظیم ’’ بوکوحرام‘‘ کا داعش سے باقاعدہ وابستگی کا اعلان
ہر حال میں داعش کے ساتھ وفادار رہیں گے، سربراہ بوکوحرام کا آڈیو پیغام میں عزم
نائجیریا میں برسرپیکار مسلح تنظیم'' بوکوحرام'' نے داعش سے وابستگی کا باقاعدہ اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بوکو حرام کے سربراہ ابوبکر شیکاؤ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے آڈیو پیغام میں داعش سے اپنی وابستگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی سے وفاداری کا عہد کرتے ہیں کیونکہ یہ ایک 'مذہبی فریضہ' ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پیش رفت سے 'اللہ کے دشمن غضب میں مبتلا' ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ابوبکر شیکاؤ نے دولتِ اسلامیہ کے سربراہ ابوبکر البغدادی کو 'خلیفہ' کہہ کر مخاطب کیا تھا تاہم انہوں نے تنظیم کے ساتھ وابستگی کا اعلان نہیں کیا تھا۔