عمران خان ووٹوں کی تصدیق سی آئی اے یا ایف آئی اے سے کرالیں کامیاب ہم ہی ہونگے ایاز صادق
انتخابات میں دھاندلی نہ کبھی پہلے کی نہ اب کی ہے ہمارا دامن کل بھی صاف تھا اور آج بھی صاف ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کہتے ہیں کہ عمران خان این اے 122 کے ووٹوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کروائیں یا سی ٹی اسکین، وہ بیلٹ پیپر نادرا کے ساتھ ساتھ سی آئی اے اور ایف آئی اے کو بھی بھجوا کر دیکھ لیں،کامیابی ہمارے قدم ہی چومے گی۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم نے انتخابات میں دھاندلی نہ کبھی پہلے کی نہ اب کی ہے, ہمارا دامن کل بھی صاف تھا اور آج بھی صاف ہے، عمران خان کچھ بھی کر لیں، وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122کا ڈی این اے ٹیسٹ کروائیں یا سی ٹی اسکین، وہ بیلٹ پیپر نادرا کے ساتھ ساتھ سی آئی اے اور ایف آئی اے کو بھی بھجوا کر دیکھ لیں،کامیابی ہمارے قدم ہی چومے گی، این اے 122 کا نتیجہ وہی نکلے گا جو اب تک نکلا ہے۔
واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے عام انتخابات میں این اے 122 سے عمران خان کو شکست دی تھی۔