سنگاکارا ٹیسٹ کرکٹ بھی چھوڑنے کو تیار

اگست میں میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا فیصلہ کروں گا، کمار سنگاکارا

اگست میں میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا فیصلہ کروں گا، کمار سنگاکارا فوٹو: اے ایف پی/فائل

LONDON:
سری لنکا کے تجربہ کار بیٹسمین کمار سنگاکارا نے اگست میں ٹیسٹ کرکٹ کو بھی الوداع کہنے کا عندیہ دے دیا۔


ان کا کہنا ہے کہ جون جولائی میں بھارت کے خلاف ہم نے ہوم سیریز کھیلنی، ایک اور سیریز بھی طے ہے اس کے بعد اگست میں میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا فیصلہ کروں گا۔ سنگاکارا نے گذشتہ برس ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی جبکہ رواں ورلڈ کپ کے بعد وہ ون ڈے فارمیٹ سے بھی ریٹائر ہوجائیں گے۔
Load Next Story