سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح سے نیچے آگئیں

فی تولہ سونے کی قیمت بلند ترین سطح 63600 روپے سے گھٹ کر 63350 روپے پر آگئی

دس گرام 54514 روپے سے گھٹ کر54300 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کی کمی سے1781 ڈالر کی سطح تک پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 250 اور214 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بلند ترین سطح 63600 روپے سے گھٹ کر 63350 روپے اور دس گرام 54514 روپے سے گھٹ کر54300 روپے ہوگئی۔


یاد رہے کہ سونے کی عالمی قیمتیں امریکی جاب مارکیٹ میں حیران کن طور پر نمایاں بہتری کی رپورٹ سامنے آنے پر نیچے آگئی تھیں جس سے مقامی مارکیٹس بھی متاثر ہوئی ۔ دریں اثناء ہفتہ کو چاندی کی تولہ قیمت10 روپے کم ہو کر 1170 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 8.57 روپے کم ہوکر 1002.85 روپے ہو گئی۔

Recommended Stories

Load Next Story