چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ن لیگ کاآصف زرداری سے مذاکرات کا عندیہ
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے پیر کواسلام آباد میں اجلاس طلب کیا گیا ہے
MULTAN/FAISALABAD:
مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پرمفاہمتی فارمولا طے کرنے کے لیے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے براہ راست مذاکرات کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
حکومتی ٹیم نے پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات کے لیے وقت مانگ لیا ہے ،ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی ٹیم نے جمعیت علمائے اسلام (ف) ،ق لیگ،ایم کیو ایم،جماعت اسلامی ،اے این پی سمیت دیگر پارلیمانی جماعتوں سے ہونے والے رابطوں کے بارے میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت کوآگاہ کردیا ہے،ان رابطوں میں جماعت اسلامی اور جے یوآئی(ف) کی جانب سے رائے آئی ہے کہ وزیراعظم نواز شریف چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر پارلیمانی جماعتوں کامشترکہ اجلاس طلب کریں۔
ذرائع کا کہناہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے پیر کواسلام آباد میں بلائے جانے والے اجلاس میں پیپلزپارٹی مختلف جماعتوں سے مشاورت کے بعد متفقہ امیدوار کے نام پراتفاق کرنے اور حکمران لیگ سے اس معاملے پر مذاکرات کی حکمت عملی طے کرے گی۔