کراچی عالمی یوم خواتین پر ویمن کرکٹرز سے لوٹ مار

اطلاع ملنے پر پولیس و رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچی تھی لیکن واردات کے کوئی شواہد نہیں ملے

ملزمان اسلحے کے زور پر موبائل فون ، نقدی و دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہوگئےفوٹو : فائل

FAISALABAD:
عالمی یوم خواتین پر پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کو گلشن اقبال میں مسلح افراد نے لوٹ لیا۔


پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی کرن سعید، ثنا سعید، کنول ناز و دیگر گلشن اقبال مسکن چورنگی سے جا رہی تھیں کہ نیپا چورنگی کے قریب مسلح افراد نے ان کی کار کو روکا اور اسلحے کے زور پر ان سے موبائل فون ، نقدی و دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے، اس سلسلے میں علاقہ ڈی ایس پی ناصر لودھی نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس و رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچی تھی لیکن واردات کے کوئی شواہد نہیں ملے جبکہ پولیس سے بھی کسی نے رابطہ نہیں کیا۔
Load Next Story