الیکشن ٹریبونل کا لاہور کے حلقہ این اے 118 کی بھی ووٹوں کی تصدیق کا حکم

نادرا ایک ماہ میں انگوٹھے کے نشان کی تصدیق کرکے رپورٹ دے،الیکشن ٹریبونل

الیکشن ٹریبونل این اے 122 پر بھی انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال نادرا سے کرانے کا حکم دے چکا ہے فوٹو: فائل

QUETTA:
الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کے بعد این اے 118 کے ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کا حکم دے دیا ہے۔

لاہور میں قائم الیکشن ٹریبونل میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران تحریک انصاف کے حامد زمان کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے نادرا سے بیلٹ پیپروں کےانگوٹھے کے نشانات کی تصدیق کرانے کا حکم دیتے ہوئے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی۔


واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن ٹریبونل این اے 122 پر بھی انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال نادرا سے کرانے کا حکم دے چکا ہے۔

 
Load Next Story