سعودی عرب نے پاکستان کے لیے حج کوٹے میں 20 فیصد کمی کردی
اس سال تقریباً ایک لاکھ 33 ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور
سعودی عرب نے رواں سال پاکستان کے لیے حج کوٹے میں 20 فیصد تک کمی کردی ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے رواں سال پاکستان کے لیے حج کوٹےمیں 20 فیصد کمی کردی ہے جس کے بعد اس سال تقریباً ایک لاکھ 33 ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے جب کہ 50 فیصد عازمین حج نجی کمپنیوں اور باقی سرکاری اسکیم کے تحت حج کی ادائیگی کریں گے۔
سردار یوسف کا کہنا تھا کہ اس سال عازمین حج کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی جب کہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے بعد حج کرایوں میں بھی کمی کے لیے فضائی کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے جس میں کرایوں میں کمی سے عازمین حج کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال عازمین حج کا انتخاب پہلے آیئے اور پہلے پایئے کی بنیاد پر کیا گیا تھا تاہم اب قرعہ اندازی کی تجویز زیر غور ہے۔