تحریک انصاف میں بھی عسکری ونگ ہے جاوید نسیم کا الزام
کوئی رکنیت ختم نہیں کرسکتا، اس جنگ کے لیے آخری حد تک جانے کو تیار ہوں
تحریک انصاف رکن صوبائی اسمبلی جاوید نسیم نے کہاہے کہ امیدوارکے تجویزکنندہ یا تائید کنندہ کی حیثیت سے میرا نام سامنے آنے کے وقت سب نے چپ سادھ لی، وزیراعلیٰ یاپارٹی کے دوسرے رکن نے مجھ سے رابطہ کیوں نہیں کیا اور گھرکے باہر پی ٹی آئی کے غنڈوں کامظاہرہ انسانی حقوق کی تنظیموں کے منہ پرطمانچہ ہے۔
پشاورپریس کلب کے باہر اپنے ورکروں کے ساتھ مظاہرے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ کوئی بھی ان کی رکنیت ختم نہیں کرسکتا، اس کیلیے قانونی تقاضے پورے کرنے پڑتے ہیں اور اس جنگ کیلیے میں آخری حدتک جانے کوتیار ہوں لیکن سینیٹ انتخابات سے قبل میرے گھرکے باہرپی ٹی آئی کے غنڈوں نے جو مظاہرہ کیااس سے ثابت ہواکہ عسکری ونگ پی ٹی آئی میں بھی ہے۔ انھوں نے کہاکہ مظاہرین نے میرے والدہ کے بال نوچے گئے مجھے گالیاں دیں۔