ملتان میں یونیورسٹی طالبہ بس کی زد میں آکر جاں بحق

عائشہ جیسے ہی بس سے اتری تو ڈرائیور نے تیزی سے بس چلادی جس کی زد میں آکر عائشہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی

واقعے کے بعد یونیورسٹی کے طلبا نے احتجاجاً یونیورسٹی بند کراتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی. فوٹو: فائل

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی طالبہ ڈرائیور کی مبینہ غفلت سے بس کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ عائشہ صبح یونیورسٹی آنے کے لئے جیسے ہی بس سے اتری تو ڈرائیور نے طالبہ کے پوری طرح اترنے کا انتظار کئے بغیر تیزی سے بس چلادی جس کی زد میں آکر عائشہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی، واقعے کے بعد یونیورسٹی کے طلبا نے احتجاجاً یونیورسٹی بند کراتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی جب کہ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

دوسری جانب طلبا کے احتجاج کے بعد انتظامیہ نے یونیورسٹی کے تمام داخلی راستوں کو بند کردیا جب کہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثہ طالبہ کی غلطی کے باعث پیش آیا اور اس میں بس ڈرائیور کا کوئی قصور نہیں ہے۔
Load Next Story