چیف سلیکٹر سیمی فائنل میں پاکستان کی شکست پر اپ سیٹ
ٹورسلیکشن کمیٹی کے رکن سلیم جعفر کو کولمبو سے وطن واپسی پراپنے دفترطلب کر لیا۔
چیف سلیکٹر اقبال قاسم ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم کی شکست پر اپ سیٹ ہوگئے۔
انھوں نے سلیکٹر اور ٹورسلیکشن کمیٹی کے رکن سلیم جعفر کو ہفتے کو کولمبو سے وطن واپسی پر اپنے دفتر طلب کرلیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر عبدالرزاق کو سیمی فائنل اور بیٹسمین اسد شفیق اور فاسٹ بولر محمد سمیع کو پورے ٹورنامنٹ میں نہ کھلانے پر برہم ہیں۔ٹھنڈا مزاج رکھنے والے اقبال قاسم سیمی فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں 16رنز سے شکست پر پریشان ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ انھوں نے سلیکٹر سے ٹورنامنٹ کے دوران مختلف کھلاڑیوں کو چانس دینے اور ڈراپ کرنے کی تفصیلات حاصل کیں۔ انھوں نے وجوہات معلوم کیں کہ اسد شفیق کو پورے ایونٹ کے کسی میچ میں کیوں نہیں کھلایا گیا۔
وہ خاص طورپر اسپن بولنگ پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور سری لنکن وکٹوں پر کامیاب ہوتے۔ انھوں نے آسٹریلیا کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے کے باوجود عبدالرزاق کو سیمی فائنل میں نہ کھلانے پر حیرت کا اظہار بھی کیا۔ واضح رہے کہ اقبال قاسم جب 2008 میں چیف سلیکٹر تھے تو محمد یوسف کی قیادت میں آسٹریلیا جانے والی ٹیم کی شکست پر مستعفی ہوگئے تھے۔ سلیم جعفر نے چیف سلیکٹر سے ملاقات کے بعد این بی پی اسٹیڈیم میں جاری پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کا میچ دیکھا اور عام تاثر یہی تھا کہ وہ میچ دیکھنے آئے ہیں۔