جاپان اوپن ٹینس ایونٹ سیمی فائنل میں اینڈی مرے ناکام میلوس رونک کی فتح

فاتح کھلاڑی کا فیصلہ کن معرکے میں میزبان حریف کائی نیشکوری سے مقابلہ ہوگا۔

فاتح کھلاڑی کا فیصلہ کن معرکے میں میزبان حریف کائی نیشکوری سے مقابلہ ہوگا۔ فوٹو : ایکسپریس

KARACHI:
جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں برطانوی اسٹاراینڈی مرے ناکام ہوگئے۔


رواں برس کے لندن گیمز گولڈ میڈلسٹ اور یو ایس اوپن چیمپئن کو کینیڈین 6 سیڈ میلوس رونک نے 3-6، 7-6 (7/5)اور6-7 (4/7) سے قابو کیا، فاتح کھلاڑی کا فیصلہ کن معرکے میں میزبان حریف کائی نیشکوری سے مقابلہ ہوگا۔

جنھوں نے قبرص کے مارکوس بغدیتس کو6-2 اور6-2 سے مات دی۔فائنل فور میچ میں ناکامی پر افسردہ اینڈی مرے نے کہاکہ میں نے دوسرے اور تیسرے سیٹس میں قدرے بہتر کھیل پیش کیا تاہم شروع میں ایک ، دو مواقع پر اچھی پرفارمنس کی بدولت میرے حریف کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے۔
Load Next Story