پشاور میں پولیس کی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشت گردوں میں سے 2 کی شناخت سلیمان آف شیرجانہ اور بلال عرف شیوہ بانڈ کے نام سے ہوئی، پولیس

دہشت گرد پولیس اہلکاروں اورتھانوں پرحملوں میں بھی ملوث تھے،ترجمان پولیس، فوٹو:فائل

BEIJING:
صوابی میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ کارروائی میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ڈی ایس پی سمیت 9 اہلکار زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے پشاور کے علاقے صوابی میں کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار جاں بحق اور ڈی ایس پی، ایس ایچ او سمیت 9 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں سے 2 کی شناخت سلیمان آف شیرجانہ اور بلال عرف شیوہ بانڈ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پولیس اہلکاروں اورتھانوں پرحملوں میں ملوث تھے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ، بارود اور دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔
Load Next Story