سائمن ٹوفل کے شاندار امپائرنگ کیریئر کا آج اختتام
لاہورمیں اپنے اورسری لنکن ٹیم پرحملے کو کبھی نہیں بھول سکتا، آسٹریلوی میچ آفیشل
ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں امپائرنگ کا فریضہ پاکستان کے علیم ڈار اور سائمن ٹوفل سرانجام دیں گے۔
اس کے ساتھ ہی آسٹریلوی امپائر کے شاندارکیریئر کا اختتام ہو جائے گا، وہ اب آئی سی سی امپائرز پرفارمنس اینڈ ٹریننگ منیجر کی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، ٹوفل کا کہنا ہے کہ لاہور میں اپنے اور سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملے کو کبھی نہیں بھول سکتا، اس واقعے نے کرکٹ اور مجھے پوری طرح بدل کر رکھ دیا، پاکستان میں جلد سے جلد کرکٹ کی واپسی کا حامی ہوں، اس ملک سے میری انتہائی خوشگوار یادیں بھی وابستہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا، علیم ڈار اور سائمن ٹوفل فیلڈ امپائرز ہوں گے۔
روڈ ٹکر تھرڈ جبکہ ای ین گولڈ چوتھے امپائر کی ذمہ داری نبھائیں گے، میچ ریفری جیف کرو ہوںگے۔ اس مقابلے کے ساتھ ہی آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سائمن ٹوفل کے شاندار امپائرنگ کیریئر کا اختتام ہوجائے گا، وہ گذشتہ ہفتے ہی ٹورنامنٹ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں اب وہ آئی سی سی کے امپائر پرفارمنس اینڈ ٹریننگ منیجر کا عہدہ سنبھالیں گے۔ 41 سالہ ٹوفل نے 74 ٹیسٹ 174 ون ڈے اور 33 ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں امپائرنگ کی، ان کو پانچ مرتبہ آئی سی سی امپائر آف دی ایئر کا ایوارڈ پانے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔
وہ 3 مارچ 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم اور خود پر دہشتگردوں کے حملے کو اپنی زندگی کا تاریک واقعہ قرار دیتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس واقعے نے مجھے اور کرکٹ کو تبدیل کردیا، میں سمجھتا ہوں کہ میری فیملی مجھے یہاں زندہ دیکھ کر بہت خوش ہوگی، اس واقعے کے بعد میری اپنی بیوی سے فون پر بات چیت انتہائی مشکل تھی۔ ٹوفل نے کہا کہ ہم سب چاہتے ہیں کہ جلد سے جلد کرکٹ دوبارہ پاکستان میں کھیلی جانی چاہیے، وہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں سے میری خوشگوار یادیں بھی وابستہ ہیں،میں نے وہاں پر کئی میچز میں امپائرنگ کی ہے، ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم اس واقعے جیسے تجربات سے سبق سیکھیں۔