اوورسیزپاکستانیوں کی ترسیلات زر8 ماہ میں پونے 12ارب ڈالرہوگئیں
یورپی یونین کے ملکوں سے 3 کروڑ 27لاکھ 90 ہزار ڈالر سے گھٹ کر 2کروڑ 39 لاکھ 90 ہزار ڈالر رہ گئیں
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران 11ارب 75کروڑ 5لاکھ ڈالر وطن بھجوائے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بھجوائے گئے 10ارب24کروڑ 81لاکھ 70 ہزار ڈالر سے 14.6فیصد یا 1 ارب 50 کروڑ 23 لاکھ 30 ہزار ڈالر زیادہ ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے منگل کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق فروری 2015 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر1ارب39کروڑ 16 لاکھ 90ہزار ڈالر رہیں جو جنوری 2015 کے مقابلے میں 1.06 فیصد اور فروری 2014 کے مقابلے میں 15.04 فیصد زیادہ ہیں۔
گزشتہ ماہ سعودی عرب کی ترسیلات زر سال بہ سال 36کروڑ 87لاکھ 60ہزار ڈالر سے بڑھ کر45 کروڑ 34لاکھ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے رقوم 24کروڑ3لاکھ 80 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 31کروڑ 65لاکھ 10 ہزار ڈالر، امریکا سے 18 کروڑ 46لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 17کروڑ 90لاکھ 30 ہزار ڈالر، برطانیہ سے 15کروڑ 62لاکھ 30 ہزار ڈالر سے بڑھ کر16کروڑ 74لاکھ 20 ہزار ڈالر، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) سے 14کروڑ 49لاکھ 20 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 16 کروڑ 62لاکھ 60 ہزار ڈالر اور یورپی یونین کے ملکوں سے 3 کروڑ 27لاکھ 90 ہزار ڈالر سے گھٹ کر 2کروڑ 39 لاکھ 90 ہزار ڈالر رہ گئیں جبکہ ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے گزشتہ ماہ آنے والی ترسیلات زر 8کروڑ 50لاکھ 80 ہزار ڈالر رہیں جو فروری 2014 میں 8کروڑ 20 لاکھ 90 ہزار ڈالر تھیں۔