تاریخی فتح پر بنگلہ دیش کی اپوزیشن جماعتوں نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

اپوزیشن جماعتوں نے ہڑتال موخر کرکے عوام کو خوشی منانے کا موقع فراہم کیا۔

اپوزیشن جماعتوں نے ہڑتال موخر کرکے عوام کو خوشی منانے کا موقع فراہم کیا۔۔ فوٹو: بی سی بی

LIBREVILLE:
انگلینڈ کے خلاف تاریخی کامیابی سے بنگلہ دیش کی اپوزیشن جماعتوں نے اپنی ہڑتال کی کال بھی واپس لے لی۔


گذشتہ ایک ماہ کے دوران ملک سیاسی ابتری کا شکار اور آئے روز ہڑتالیں ہورہی ہیں، ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں بنگال ٹائیگرز کی رسائی کی خوشی میں اپوزیشن جماعتوں نے ہڑتال موخر کرکے عوام کو خوشی منانے کا موقع فراہم کیا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں بنگلا دیش نے انگلینڈ کو 15 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کیا تھا۔
Load Next Story