اسٹیل مل سی بی اے کی توسیع کا فیصلہ چیلنج کرینگے ایکشن کمیٹی
توسیع کیخلاف یوم سیاہ منایا گیا،ظفر خان ، علمدار رضا اور نذیر جان کا اجتماع سے خطاب
ISLAMABAD:
پاکستان اسٹیل کی رجسٹرڈ ٹریڈ یونینز نے نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کی جانب سے
سی بی اے کو توسیع دینے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے فیصلے کو چیلنج کرنے اور عدالتی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے، پاکستان اسٹیل کی رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ تمام یونینز پر مشتمل ٹرید یونین ایکشن کمیٹی کی جانب سے سی بی اے کی توسیع کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا،اس موقع پر ملازمین کے ایک اجتماع سے خطاب میں پاسلو کے جنرل سیکریٹری ظفر خان ، یونائیٹڈ ورکرز فرنٹ کے جنرل سیکریٹری علمدار ر ضا اور ایمپلائز یونٹی کے جنرل سیکریٹری نذیر جان نے کہا کہ 2008 ء کے بعد سے پاکستان اسٹیل پر کرپٹ ٹولہ نام نہاد سی بی اے کے نام پر مسلط ہے۔
جس نے ادارے کی تباہی و بربادی اور لوٹ مار میں بھر پور کردار ادا کیا ہے،انھوں نے پاکستان اسٹیل کے سربراہ کوسی بی اے کی حرکتوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا، انھوں نے کہاکہ نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن کی جانب سے سی بی اے کو غیر منصفانہ اور یکطرفہ فیصلے کے ذریعے ایک سال کی توسیع کا فیصلہ دیکر ریفرنڈم سے فرار کا موقع فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔