پاکستان سے مذاکرات کے دوسرے دور کیلیے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں بھارتی وزیرخارجہ

پاکستان کوبھی مذاکرات کیلیے مثبت کرداراداکرناہوگا، سشما سوراج

پاکستان کوبھی مذاکرات کیلیے مثبت کرداراداکرناہوگا، سشما سوراج۔ فوٹو: فائل

بھارت کی وزیرخارجہ سشماسوراج نے کہاہے کہ پاکستان کیساتھ مذاکرات کے آئندہ دورزیرغورہے اور صورتحال کاجائزہ لینے کے بعد ہی مذاکرات کادوسرادورہوگا۔


بھارتی میڈیاکے مطابق سشما سوراج کا صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری حکومت پڑوسی ملک کے ساتھ تعلقات کونئی جہت دینے اورنئی تاریخ رقم کرنے کیلیے کوشاں ہے، ہم اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں دونوں ممالک کے درمیان تمام مسائل کے حل کیلیے مذاکرات واحدراستہ ہے، یہی وجہ ہے مذاکرات کے آئندہ دورکیلیے صورتحال کاجائزہ لیاجارہاہے۔ سشما سوراج کاکہنا تھا کہ پاکستان کوبھی مذاکرات کیلیے مثبت کرداراداکرناہوگا، دہشت گردی اور مذاکرات دونوں ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔
Load Next Story