ایکسپریس میڈیا کی ’جوش کرکٹ ورلڈ کپ اسکیم‘ میں انعامات کی بارش جاری
انگلینڈ، بنگلہ دیش میچ میں کراچی کے فضل نے ٹوسٹر اور بھارت، آئرلینڈ میچ میں کوئٹہ کے صلاح الدین نےجوسربلینڈر جیتا
ایکسپریس میڈیا اور فاسٹ مارکیٹنگ کے تعاون سے جاری ''جوش کرکٹ ورلڈکپ انعامی اسکیم'' میں انعامات کی برسات کا سلسلہ جاری ہے۔
ورلڈکپ2015 کے سلسلے میں انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے میچ سے متعلق3 میں سے ایک سوال کا درست جواب دے کر کراچی کے فضل منصور شاہ نے ٹوسٹر جیت لیا جبکہ بھارت اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ کے حوالے سے کوئٹہ کے صلاح الدین کاکڑ نے3 میں سے ایک سوال کا درست جواب دے کر جوسر بلینڈر جیت لیا۔ کراچی میں ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ کامران احمد اور کوئٹہ میں اسسٹنٹ منیجر مارکیٹنگ تنویر احمد نے جیتنے والوں کو انعامات دیے۔ اس موقع پر جیتنے والوں نے ایکسپریس میڈیا کا شکریہ اداکیا اور ایکسپریس نیوز، روزنامہ ایکسپریس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل ہوں یا کھیل کا میدان، ایکسپریس گروپ اپنی مثال آپ ہے۔
واضح رہے ''جوش کرکٹ ورلڈکپ کا اور انعام ایکسپریس کے'' اسکیم کے تحت اب تمام میچز کے دوران3 آسان سوالوں کے درست جواب دینے پر موٹر سائیکلیں، ریفریجریٹر، فریزر، مائیکرو ویو اوون، ایل سی ڈی، اے سی و دیگر انعامات دیے جائیں گے۔ صرف میچ شروع ہونے سے قبل ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونے والے جوابات کو قرعہ اندازی کا حصہ بنایا جاتا ہے اور نتائج روزنامہ ایکسپریس، ایکسپریس ٹریبیون اور روزنامہ سندھ ایکسپریس میں شائع کیے جاتے ہیں۔