نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کا الزام ن لیگ پر لگانا قابل افسوس ہے راجہ ظفر الحق

مسلم لیگ (ن) کا رینجرز کے چھاپے سے کوئی تعلق نہیں، سینئر رہنما (ن) لیگ

ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی جانب سے ایسی صورتحال میں سیاسی بالغ نظری کا مظاہرہ کیا جانا چاہئے، راجہ ظفر الحق فوٹو: فائل

FAISALABAD:
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کا الزام مسلم لیگ (ن) پر لگانا قابل افسوس ہے۔


رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے راجہ ظفرالحق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا رینجرز کے اس چھاپے سے کوئی تعلق نہیں، کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ٹارگٹڈ آپریشن بلاتفریق جاری ہے اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی جانب سے ایسی صورتحال میں سیاسی بالغ نظری کا مظاہرہ کرنے کے بجائے چھاپے کا الزام مسلم لیگ (ن) پر لگانا قابل افسوس ہے۔

واضح رہے کہ رینجرز کی نائن زیرو پر کارروائی کے بعد ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ (ن) لیگ ایسی کارروئیاں کرکے چیرمین سینیٹ کے لئے رضا ربانی کی حمایت کا بدلہ لے رہی ہے۔
Load Next Story