پاکستان ٹیم کو کوارٹر فائنل میں جانے کیلیے آئرلینڈ سے جیتنا ہوگا گرانٹ فلاور

پاکستان کے کچھ بلے باز مختلف مسائل سے دوچار کچھ دباؤ کے باعث ذہنی طور پر مضبوط نہیں، بیٹنگ کوچ

عمر اکمل اور صہیب مقصود کو قومی ٹیم کو مزید آگے بڑھانے کے لیے اچھی کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے، گرانٹ فلاور، فوٹو:فائل

قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے ٹیم کی کوارٹرفائنل تک رسائی کو آئرلینڈ کے خلاف جیت سے مشروط قرار دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف بڑا اسکور نہ کیا تو ٹیم ورلڈ کپ میں آگے نہیں جاسکے گی جب کہ پاکستانی بلے باز مختلف مسائل سے دوچار ہیں اور کچھ دباؤ کے باعث ذہنی طور پر مضبوط نہیں۔


گرانٹ فلاور کا کہنا تھا کہ عمر اکمل اور صہیب مقصود اب تک ایونٹ میں رنز بنانے میں ناکام رہے ہیں تاہم انہیں قومی ٹیم کو مزید آگے بڑھانے کے لیے اچھی کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دینے کے بعد گروپ میں تیسرے نمبر پر موجود ہے اور اس کا اگلا میچ 15 مارچ کو آئرلینڈ سے ہوگا۔
Load Next Story