نائن زیرو پر کارروائی انٹیلی جنس رپورٹ پر کی گئی چوہدری نثار علی
ایم کیو ایم کے مرکز پر رینجرز کی کارروائی قانون کے مطابق تھی، وفاقی وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی کا کہنا ہےکہ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر کارروائی انٹیلی جنس رپورٹ پر کی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری نثار علی نے کہا کہ کراچی میں جاری آپریشن پر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیا گیا ہے اور ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر بھی رینجرز کی کارروائی قانون کے مطابق ہے جو انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر کی گئی تھی جب کہ قانون کے دائرے میں کارروائی پولیس اور رینجرز کی ذمہ داری ہے۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کراچی میں فوجی آپریشن ایم کیوایم کا مطالبہ تھا، وزیراعظم نے کابینہ کی منظوری کے بعد آپریشن کا حکم دیا جب کہ یہ بھی فیصلہ ہوا تھا کہ آپریشن کی راہ میں سیاسی وابستگیاں حائل نہیں ہوں گی۔
واضح رہے کہ آج صبح رینجرز نے ایم کیوایم کےمرکز نائن زیرو پر چھاپہ مارا جس میں سزا یافتہ اور جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری سمیت جدید اسلحہ برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا جب کہ اس دوران فائرنگ سے ایم کیوایم کا ایک کارکن بھی جاں بحق ہوا۔