امریکا میں 200 الفاظ کا مضمون لکھیں اور ہوٹل کے مالک بن جائیں
مقابلےمیں 7500 افراد شرکت کریں گے جن میں20 فائنلسٹ منتخب کئےجائیں گے اور آخر میں ایک خوش نصیب ہوٹل کامالک بن جائے گا
بعض اوقات انسان کی قسمت اسے زمین کی پستیوں سے آسمان کی بلندیوں تک پہنچا دیتی ہے لیکن اس میں اس کی دماغی صلاحتوں کا بھی عمل دخل ہوتا ہے تو لیجئیے اگر آپ خوبصورت اور دل میں اتر جانے والی تحریر لکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو امریکا میں دس لاکھ ڈالر مالیت کا ہوٹل آپ کا منتظر ہے جس کو حاصل کرنے کے لیے آپ کو ایک مضمون لکھنا ہوگا اور اس مقابلے میں شامل ہونے کے لیے صرف 125 ڈالر خرچ کرنا ہوں گے۔
امریکا کے علاقے نیو انگلینڈ ان میں موجود ''دی بیڈ اینڈ بریک فاسٹ'' نامی ہوٹل کی مالک 68 سالہ سیج اپنے ہوٹل کو ایک ایسے شخص کے حوالے کرنا چاہتی ہیں جو بہترین لکھاری ہو اور اپنی سوچ کو تحریر میں لاکر لوگوں کا دل جیتنے کا فن جانتا ہو اس کے لیے سیج نے ایک مضمون نویسی کے مقابلے کا اعلان کردیا ہے اور لوگوں کو چیلنج کیا ہے کہ وہ 200 الفاظ کا مضمون لکھیں اور صرف 125 ڈالر جمع کرا کر مقابلے کاحصہ بن جائیں۔ سیج کا کہنا ہے کہ مضمون کا موضوع ہے، ''میں یہ ہوٹل کیوں خریدنا چاہتا ہوں اور اسے کیسے چلاؤں گا''
سیج کو ہوٹل کی ملکیت کیسی ملی اس کی دلچسپ تفصیل بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج سے 22 سال قبل اس ہوٹل کے پہلے مالک نے ریٹائرمنٹ سے قبل اسی طرح کے مضمون نویسی کا مقابلے کا انعقاد کیا جس کی فیس 100 ڈالرتھی اور میں نے بڑے ذوق و شوق سے اس مں حصہ لیا اور یہ مقابلہ جیت کر ہوٹل کی مالک بن گئی اور اب چاہتی ہوں کہ میرے بعد آنے والا مالک بھی اسی طرح اس ہوٹل کو حاصل کرے اور اس روایت کو آئندہ بھی برقرار رکھے۔
''دی بیڈ اینڈ بریک فاسٹ'' ہوٹل 1805 میں پورٹ لینڈ کے قصبے لوویل میں تعمیر کیا گیا تھا اور اس کے اب تک کئی مالک تبدیل ہوچکے ہیں۔ سیج کا کہنا ہے کہ اسے امید ہے کہ اس مقابلے میں 7500 انٹریز ہوں گی اور ایک انٹری کی قیمت 125 ڈالر ہے جس سے انہیں 9 لاکھ 37 ہزار ڈالر جمع ہونے کی توقع ہے جو کہ ہوٹل کی اصل قیمت سے کچھ ڈالر ہی کم ہے۔ مقابلے کے شرکا میں سے 20 فائنلسٹ کا انتخاب ایک کمیٹی کرے گی جبکہ اس میں سے جیتنے والے خوش نصیب کا اعلان 21 مئی کو کیا جائے گا۔
تو پھر سوچیں نہیں دے ڈالیں انٹری ہوسکتا 10 لاکھ ڈالر کا ہوٹل آپ کا ہی منتظرہو!