کپتان کی گھٹنوں کے بل جھک کرسنگاکاراسے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی درخواست
یہ حقیقت ہے کہ میں نے گھٹنوں پر بیٹھ کر ان سے درخواست کی مگریہ ان کا فیصلہ اور ہم اس کا احترام کرتے ہیں، میتھیوز
سری لنکن کپتان انجیلومیتھیوز نے انکشاف کیاکہ انھوں نے گھٹنوں کے بل جھک کر کمارسنگاکارا سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کی درخواست کی تھی۔
سینئر بیٹسمین نے گذشتہ روز ورلڈ کپ میں مسلسل چوتھی سنچری جڑ کر ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرایا، وہ اس ٹورنامنٹ کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے۔ میتھیوز نے کہاکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ میں نے گھٹنوں پر بیٹھ کر سنگاکارا سے کہا تھا کہ وہ ریٹائر نہ ہوں، مگریہ ان کا فیصلہ اور ہم اس کا احترام کرتے ہیں، جتنی مرتبہ انھوں نے اپنے ملک کی نمائندگی کا اعزاز پایا اس پر بھی ہم ان کے شکرگزار ہیں۔