بلوچستان فائرنگ دھماکے2پولیس اہلکاروں سمیت 5ہلاک نیٹو ٹینکرز نذر آتش
قلات میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا ،کوئٹہ اور خضدار میں 2 افراد کا قتل، ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کا دھماکا
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دھماکوں سے 2 پولیس اہکاروں سمیت 5 افراد جاںبحق جبکہ 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔
ثناء نیوز کے مطابق قلات کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ایک پولیس وین کو نشانہ بنایا، فائرنگ سے 2 اہلکار جاں بحق جبکہ ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی ہو گئے ۔ پولیس وین معمول کے گشت پر تھی،ادھر آن لائن کے مطابق کوئٹہ کے علاقے موسی کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے عبدالصمد نامی شخص کو ہلاک کردیا ، فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر خاتون فریدہ بی بی زخمی ہوگئی ، خضدار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص محمد عالم کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ اے پی پی کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقہ میںزیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹنے سے موٹر سائیکل سوار عمر نامی شخص ہلاک ہو گیا۔
دریں اثناء مستونگ میں نامعلوم افراد نے نیٹو ٹینکر کو آگ لگا دی جس سے ڈرائیور اور کلینر زخمی ہوگئے اور انھیں کو ئٹہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اے پی پی کے مطابق نصیرآباد کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے 24انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی سے اوچ پاورپلانٹ کو جانے والی پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا ، گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی، پائپ لائن تباہ ہونے سے اوچ پاور پلانٹ سمیت متعدد علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی۔