ورلڈ کپ 2015 بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بیٹسمین اوربولرز
اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں سنگاکارا پہلے،ڈیولیئرز دوسرے اور دلشان تیسرے نمبر پر موجود ہیں
ورلڈ کپ 2015 کا پہلا مرحلہ تیزی سے اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے جس میں اب تک کئی کھلاڑیوں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے نہ صرف اپنی ٹیموں کو فتح سے ہمکنار کیا بلکہ ان میں سے بعض کھلاڑیوں نے تو نئے عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیئے ہیں۔
ٹاپ اسکورر: اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ اب تک یہ ورلڈ کپ مقابلوں کے یہ میدان بلے بازوں کے لیے بہت سود مند ثابت ہوئے ہیں کیونکہ انہوں نے یہاں نہ صرف رنز کے انبار لگائے ہیں بلکہ عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیئے ہیں لیکن لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ رنزوں کے پہاڑ لگانے والوں میں ایک بھی پاکستانی بیٹسمین شامل نہیں جب کہ اس کے برعکس کرکٹ بے بی متحدہ عرب امارات کے بلے باز نے ٹاپ 5 کے بیٹسمینوں میں جگہ بنا کر سب کو حیران کردیا ہے۔
ورلڈ کپ مقابلوں میں عالمی شہرت یافتہ سری لنکا کے اسٹار بلے باز کمار سنگا کارا نے تو ہر میچ میں بولرز کی خوب جم کر پٹائی لگائی اور اب تک 4 سینچریوں کی مدد سے 496 رنز بنا کر نہ صرف اس ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے بلکہ ورلڈکپ مقابلوں میں لگاتار 4 سنچریاں بنا کر نیا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے کیونکہ اس سے قبل ورلڈکپ میں لگاتار سنچریاں بنانے کا ریکارڈ جنوبی افریقا کے اے بی ڈویلیئیرز، ہرشل گبز، کونٹین ڈی کوک، ویسٹ انڈیز کے روس ٹیلر اور پاکستان کے سعید انوراور ظہیر عباس کے پاس تھا جنہوں نے ان مقابلوں میں لگاتار 3 سنچریاں بنائی تھیں۔
ورلڈکپ 2015 میں سنگاکارا کے بعد جنوبی افریقا کے کپتان اے بی ڈیولیئرز 417 رنز بنا کر دوسرے نمبرپر ہیں جب کہ سری لنکا کے ہی تلکا رتنے دلشان 395 رنز کے ساتھ تیسرے، بھارتی بلے باز شیکر دھون 333 اور متحدہ امارات کے شیمان انور 309 رنز بنا کر بالترتیب چوتھے اورپانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
کرکٹ کی اس عالمی جنگ میں اگر ایک اننگز میں انفرادی اسکور کی بات کی جائے تو ورلڈکپ 2015 میں کرس گیل 215 رنز بنا کر پہلے، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 178 رنز بنا کر دوسرے، اے بی ڈیویلیئرز162 رنز کے ساتھ تیسرے، تلکا رتنے دلشان 161 اور ہاشم آملہ 159 رنز بنا کر بالتریب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔
سب سے زیادہ وکٹیں گرانے والے بولرز: جہاں ورلڈکپ میں رنز کے ڈھیر لگے ہیں وہیں اس میں کچھ بولرز نے بھی اپنی مہارت سے مخالف ٹیم کے چھکے چھڑا دیئے ہیں اوران میں اب تک نیوزی لینڈ کے بولرز کی پرفارمنس نے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے لیکن اس ایونٹ میں طاقتور بولرز کی موجودگی کے باوجود حیران کن بات یہ ہےکہ بولروں میں اسکاٹ لینڈ کے جوش ڈیوی 14 وکٹیں لے کر پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جب کہ جنوبی افریقا کے مورنے مورکل 13 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ باؤلٹ 13 وکٹیں لےکر تیسرے، نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی 13 اور آسٹریلیا کے مچل اسٹارک 12 وکٹیں لے کر بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
ورلڈکپ 2015 کے ان مقابلوں میں صرف ایک میچ میں انفرادی وکٹوں کی بات کی جائے تو نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی 7 وکٹیں لے کر پہلے، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک 6 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، نیوزی لینڈ کے ہی ٹرینٹ باؤلٹ 5 وکٹوں کے ساتھ تیسرے، جنوبی افریقا کے عمران طاہر اور پاکستان کے سہیل خان بھی 5،5 وکٹیں لے کر بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔