ثقافتی معاہدے کیلیے پاکستان نے دستاویزات روس کوارسال کردیں
معاہدے سے پاکستانی فنکارروس میںفن کامظاہرہ کرسکیں گے، سیکریٹری وزارت قومی ورثہ
وزارت خارجہ کی ہدایات کی روشنی میں پاکستانی ثقافت کو روس میں متعارف کرانے کیلیے پاکستان اورروس ثقافتی معاہدہ کرینگے۔
معاہدے کے تحت پاکستانی لوک، فوک گلورکار، ہنرمند، دستکار اور فنون لطیفہ سے وابستہ ممتاز فنکار روس میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔وزارت قومی ورثہ یکجہتی کے ذرائع سے معلوم ہوا کہ کہ اس معا ہدے کی تمام دستاویزات حکومت روس کو ارسا ل کر دی گئی ہیں،ان دستاویزات پر روسی صدر و لادی پوٹین کے دورہ پاکستان پر دستخط ہونا تھے لیکن دورے کی منسوخی کی وجہ اب وزارت نے یہ دستاویزات حکومت روس کو ار سا ل کردی ہیں۔
وزارت قومی ورثہ یکجہتی کے وفاقی سیکریٹری آصف غفور نے کہاکہ اس معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کی ثقافت سے آگاہی حاصل ہوگی۔ ادارہ فروغ اردو( مقتدرہ قومی زبان) نے روسی اور اردو زبان میں ڈکشنری تیار کرلی ہے جس کی تقریب رو نمائی جلد ہو گی۔