کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں رینجرز کا سرچ آپریشن 17 مشتبہ افراد زیر حراست

سرچ آپریشن بلاک 18 میں کیا گیا جس میں اہلکاروں نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا

سرچ آپریشن میں زیر حراست افراد میں سابق یوسی ناظم بھی شامل ہے، فوٹو : فائل

رینجرز نے گلستان جوہر بلاک 18 میں سرچ آپریشن کے دوران سابق یوسی ناظم سمیت 17 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 18 میں آپریشن کیا جس میں رینجرز اہلکاروں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا اور اس دوران علاقے کو مکمل گھیرے میں لے کر اس کے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی سیل کردیا گیا ۔

رینجرز اہلکاروں نے سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور اس دوران سابق یوسی ناظم سمیت 17 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
Load Next Story