پاکستانی ویمن کرکٹرز نے بھی پروٹیز کا شکار کرلیا
آئی سی سی چیمپئن شپ کے ابتدائی میچ میں57رنز سے فتح، بسمہٰ معروف ایک رن کی کمی سے سنچری مکمل نہ کرسکیں
MULTAN:
پاکستانی ویمن کرکٹرز نے بھی پروٹیز کا شکار کرلیا، آئی سی سی چیمپئن شپ میں تین ون ڈے میچزکی سیریز کے پہلے میچ میں ٹیم نے 57 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ کے تیسرے مرحلے میں پاکستانی ٹیم ان دنوں شارجہ میں جنوبی افریقہ کے مدمقابل ہے، دونوں ٹیمیں تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے ابتدائی میچ میں جمعے کو آمنے سامنے آئیں جس میں گرین شرٹس نے یکطرفہ مقابلے میں 57 رنز سے کامیابی حاصل کی، فاتح کپتان ثنا میر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی، جویریہ خان اور مرینہ اقبال نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 15 کے مجموعی اسکور پر مرینہ 6 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئیں، اس موقع پر جویریہ کا ساتھ دینے کیلیے بسمہٰ معروف نے میدان میں قدم رکھا، دونوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بولرز کی صلاحیتوں کا خوب امتحان لیا۔
مجموعی اسکور کو 103 تک پہنچانے کے بعد اوپنر جویریہ صرف ایک رن کی کمی سے ففٹی مکمل نہ کرسکیں، انھیں 49 رنز پر افسردگی کے عالم میں پویلین جانا پڑا، نین عابدی بھی 4 رنز کی مہمان ثابت ہوئیں،کپتان ثنا میر7رنز بنانے کے بعد چلتی بنیں،بسمہٰ کو ندا ڈار(4) کا ساتھ بھی تھوڑی ہی دیر کیلیے میسر آیا،142 پر آدھی ٹیم کے پویلین لوٹنے کے بعد بسمہٰ اور اسماویہ اقبال کے مابین 74 رنز کی شراکت نے پاکستان کا اسکور 216 تک پہنچا دیا، اننگز کی آخری گیند پر بسمہٰ سنچری کی تکمیل کیلیے جلد بازی کرتے ہوئے رن آؤٹ ہوگئیں، انھوں نے7 چوکوں کی مدد سے 99 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اسماویہ 3 چوکوں کی مدد سے 35 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں، سونی لوس نے38 رنز دے کر 4 وکٹیں اپنے نام کیں، شبنم اسماعیل نے ایک پلیئر کو آؤٹ کیا۔
217 رنز کے ہدف کا پیچھا کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم کو پہلا دھچکا 16 کے مجموعی اسکور پر لگا، ناڈائن موڈلے (3) ندا ڈار کی تھرو پر رن آؤٹ ہوگئیں، وکٹ کیپر تیشا چیٹی اور ماریضا نے کاپ نے دوسری وکٹ کیلیے 43 رنز جوڑ کر پاکستان کیلیے مشکلات پیدا کیں، مگر دونوں کے میدان بدر ہونے کے ساتھ ہی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا، ٹیم نے 50 اوورز تو گرتے پڑتے 9 وکٹیں گنوانے کے بعد پورے کرلیے لیکن ہدف سے 57 رنز پیچھے رہ گئی، تیشا چیٹی32 کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں، کپتان میگنون ڈو پریز نے 27 اورلیزلے لی نے 25 رنز بنائے، انعم امین نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 اوورز میں صرف 24 رنز دے کر 3 وکٹیں اڑائیں، کپتان ثناء میر نے2جبکہ اسماویہ اقبال اور بسمہٰ معروف نے ایک، ایک وکٹ پر ہاتھ صاف کیا۔ بسمہٰ کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیمیں دوسرے میچ میں اتوار کو اسی میدان پر مدمقابل آئیں گی، سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے 17 مارچ کو شیڈول ہے۔
یادرہے کہ دنیا کی8بڑی ٹیموں کے مابین جاری چیمپئن شپ کے ابتدائی مرحلے میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 3-0 سے شکست ہوئی تھی، ٹیم نے دوسرے مرحلے میں سری لنکا کو اسی مارجن سے زیر کیا تھا۔