ماڈل ایان علی غیرملکی کرنسی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
ایان علی اسلام آباد ایئرپورٹ پر غیر قانونی طور پر 5 لاکھ ڈالردبئی لے جاتے ہوئے گرفتار ہوئی تھیں
ملک کی نامور ماڈل ایان علی کو غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایان علی اسلام آباد سے نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی روانہ ہورہی تھیں لیکن اے ایس ایف کے کاؤنٹر پر پہنچ کر جب ان کے سامان کی تلاشی لی گئی تو ان کے بیگ کے خفیہ خانوں سے 5 لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم برآمد کی گئی جس پر انہیں غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
بعد ازاں ایان علی کو راولپنڈی کی خصوصی کسٹم عدالت میں پیش کیا گیا جہاں کسٹم حکام نے عدالت سے ملزمہ کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، اس دوران ملزمہ کے وکیل نے اس بات کا اقرار کیا کہ برآمد ہونے والی رقم ان کی موکلہ کی ہی ہے۔ عدالت نے دونوں فریقین کا موقف سننے کے بعد جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ایان علی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
دوسری جانب ایان علی کی جانب سے عدالت کے رو برو ضمانت کی درخواست بھی کی گئی جسے عدالت نے سماعت کے لئے منظور کرلیا ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x2ji5ro_super-model-ayan-arrest_news