میں تجھے قبول نہ تو مجھے قبول بولی وڈ اسٹارز جو ایک دوسرے کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے

اپنے پورے کیریر میں راج کپور اور دلیپ کمار کے ساتھ کام نہیں کیا۔

بولی وڈ اسٹارز اپنے ہر معاملے میں احتیاط برتتے ہیں، لیکن کچھ باتیں یا اتفاقات ایسے بھی پیش آجاتے ہیں جن پر وہ کبھی سمجھوتا نہیں کر پاتےفوٹو : فائل

FAISALABAD:
فلمی دنیا اتفاقات سے بھری ہوئی ہے۔ یہاں ہر قدم پھونک پھونک کے رکھنا پڑتا ہے کیوںکہ میڈیا اتنا زیادہ ایڈوانس ہوچکا ہے کہ اسٹارز کے پل پل کی خبر بنتی رہتی ہے۔ ایسے میں اگر کچھ منفی چیز سامنے آجائے تو اس کا اثر بھی منفی ہی پڑتا ہے۔

بولی وڈ اسٹارز اپنے ہر معاملے میں احتیاط برتتے ہیں، لیکن کچھ باتیں یا اتفاقات ایسے بھی پیش آجاتے ہیں جن پر وہ کبھی سمجھوتا نہیں کر پاتے ۔ اسے آپ ان کی انا کہہ لیں یا مس انڈراسٹینڈنگ یا پھر اسے مس کمونیکیشن بھی کہا جا سکتا ہے اور یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی ویلیو بڑھانے کے لیے ایسا کرتے ہیں۔

بولی وڈ میں ایسی کئی مثالیں موجود ہیں کہ کئی اسٹارز نے ایک دوسرے کے ساتھ کبھی کا م نہیں کیا یا ایک دو فلمیں ایک ساتھ کام کرکے آئندہ کے لیے ایک ساتھ کام کرنے سے معذرت کرلی۔ ذیل کے مضمون میں ایسے ہی نام ور اسٹارز کا ذکر ہے کہ جنہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے سے منع کردیا۔

٭دلیپ کمار، راج کپور اور دیو آنند:
1940اور پچاس کی دہائی کے یہ سپراسٹارز کے جن کے نام کا ہر جگہ طوطی بولتا تھا، ایک دوسرے کے ساتھ کام نہیں کر پائے۔ صرف 1949میں لیجنڈ دلیپ کمار اور راج کپور نے ایک فلم انداز میں ایک ساتھ کام کیا۔ اس فلم کی ہیروئن نرگس تھیں اور کہانی ٹرائی اینگل لو اسٹوری پر مشتمل تھی۔ اس فلم نے بلاک بسٹر کام یابی پائی تھی۔

فلم میں جب یہ دونوں میگااسٹارز کام کر رہے تھے تب اکثر لوگوں کا خیال تھا کہ راج کپور دلیپ کمار کو اداکاری کے میدان میں پچھاڑ دیں گے، لیکن فلم کی ریلیز کے بعد اس بات کا فیصلہ خود ہی خود ہو گیا کہ ان میں سے بڑا اور اصل اداکار کون ہے۔ دلیپ کمار نے اپنے ہر کردار میں نیا پن اور ورائٹی دی، جب کہ راج کپور لگے بندھے انداز میں اداکاری کرتے تھے۔ فلم انداز کی کام یابی کے باوجود ان دونوں اسٹارز نے ساتھ کام نہیں کیا۔ شاید راج کپور دلیپ کمار کے مقام پر نہ پہنچ پائے۔

اسی طرح دیو آنند جنہیں انڈین فلم انڈسٹری میں ہولی وڈ اسٹار گریگوری پیک کے مشابہ قرار دیا جاتا تھا، نے بھی اپنے پورے کیریر میں راج کپور اور دلیپ کمار کے ساتھ کام نہیں کیا، حالاں کہ آف اسکرین دیو آنند ، راج کپور اور دلیپ کمار میں بہت اچھی دوستی اور اچھے تعلقات تھے اور اکثر فنکشنز میں یہ تینوں ایک دوسرے کی تعریفوں رطب السان نظر آتے تھے، لیکن آن اسکرین ان کا اکام دیکھنے میں نہیں آیا۔

٭امیتابھ بچن اور راجیش کھنہ:
راجیش کھنہ کو بولی وڈ کا پہلا سپراسٹار کہا جاتا ہے۔ جن دنوں کاکا جی اپنے عروج پر تھے وہ امیتابھ بچن کی جدوجہد کا دور تھا۔ وہ فلموں میں کام یابی اور شہرت حاصل کرنے میں مصروف تھے۔

ان ہی دنوں ان دونوں نے فلم آنند اور نمک حرام میں ایک ساتھ کام کیا۔ بہ ظاہر ان دونوں فلموں میں راجیش کھنہ ہیرو تھے اور امیتابھ کا سائڈ رول تھا، لیکن جب بگ بی کی فلم زنجیر سپرہٹ ہوئی اور فلم سازوں کی توجہ ان کی طرف مبذول ہونے لگی، تب راجیش کھنہ کا زوال شروع ہوگیا اور اس وقت سے راجیش کھنہ نے امیتابھ کے لیے اپنے دل میں عناد پال لیا۔

اس وجہ سے ان دونوں اسٹارز نے پھر کبھی کسی فلم میں ساتھ کام نہیں کیا، کیوں کہ راجیش کھنہ جی امیتابھ کی مقبولیت سے خائف تھے اور نہیں چاہتے تھے کہ کسی فلم میں امیتابھ ان پر حاوی ہوں۔ نہ صرف یہ بلکہ وہ ان تقریبات میں بھی کم ہی جاتے تھے، جہاں بگ بی کی موجودگی کا امکان ہو تا تھا۔

٭سلمان خان اور شاہ رخ خان:
بولی وڈ کے یہ دو سپراسٹارز جن کے نام پر ہی فلمیں بکتی اور کام یاب ہوتی ہیں،کے درمیان تنازعات کی بڑی لمبی دیوار ہے اور دونوں ہی اسے پھلانگنے کی لاحاصل کوشش کر رہے ہیں۔

ان دونوں اسٹارز نے ابتدا میں فلم کرن ارجن کے علاوہ کرن جوہر کی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے میں کام کیا تھا۔ اس کے بعد ان دونوں کے درمیان ایسے تنازعات نے جنم لیا کہ پھر یہ ایک دوسرے کے ساتھ کام نہیں کرپائے۔ ان دونوں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی بھی اس تنازعے کا حصہ بنی رہی، لیکن 2014 میں سلمان خان کی بہن ارپیتا کی شادی کے موقع پر جب سلمان کی جانب سے شاہ رخ خان کو بھی دعوت دی گئی، تب ان دونوں اسٹارز کے تعلقات کے درمیان جمی برف کچھ پگھلی۔



شاہ رخ نے زیادہ وقت سلمان کی فیملی کے ساتھ گزارا۔ ان دونوں اسٹارز نے ایک ساتھ تصاویر بھی کھنچوائیں۔ تعلقات کے اچھے آغاز کے باوجود ابھی تک دونوں کی طرف سے ایک ساتھ کام کرنے کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔ حالاں کہ ان دونوں کے پرستار انہیں ایک ساتھ آن اسکرین کام کرتے ہوئے دیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔ بہت سے فلم میکرز کی خواہش بھی ہے کہ انہیں ایک ساتھ کاسٹ کرکے دھماکا کردیں، لیکن ان دونوں سپر اسٹارز کی جانب سے اس قسم کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

٭ عامر خان اور سلمان خان:
یہ دونوں ہی اپنے ہر انداز میں پرفیکٹ ہیں۔ دونوں ہی بہت اچھے دوست بھی ہیں۔ اس کے باوجود ان کے ایک ساتھ کام نہ کرنے کی بہ ظاہر کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔ عامر اور سلمان کی ایک واحد مشترکہ فلم کامیڈی کلاسک انداز اپنا اپنا تھی اس فلم نے باکس آفس پر شان دار بزنس کیا تھا اس فلم کی کامیابی کے بعد ان دونوں نے شاید قسم کھالی کہ وہ ایک ساتھ کام نہیں کریں گے۔


ان کے درمیان کوئی تنازعہ بھی نہیں حالاں کہ ان سے جب یہ سوال کیا جاتا کہ آپ ایک ساتھ کام کیوں نہیں کرتے، تو ان کا ایک ہی جواب ہوتا کہ جیسے ہی کوئی اچھوتا اور منفرد اسکرپٹ ملا جس میں ا ن دونوں کے کردار انتہائی جان دار ہوں تب ہی وہ ایک دوسرے کے ساتھ کام کریں گے۔ اگر فلم انداز اپنا اپنا کا سیکوئل بنا یا جائے تو ان کے کردار کے لیے ڈائریکٹر کو سلمان اور عامر ہی کو کا سٹ کرنا پڑے گا، کیوں کہ اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کرداروں کے لیے کوئی متبادل نہیں ہونا چاہیے لیکن کیا وہ یہ فلم دوبارہ کریں گے؟ یہ ایک بڑا سوال ہے۔

٭شاہ رخ خان اور اجے دیو گن:
کنگ آف بولی وڈ شاہ رخ خان کا اجے دیوگن کے ساتھ ابھی تک کام نہ کرنا حیرت انگیز بات ہے۔ اجے کا شمار انڈسٹری کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ خاص طور سے ایکشن فلموں میں وہ کام یاب ہیرو تصور کیے جاتے ہیں۔

کہتے ہیں کہ شاہ رخ اور اجے کے درمیان سرد مہری اور تنازعے کی بڑی وجہ کاجول ہیں۔ اجے کو کاجول کا شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا پسند نہیں اور اس بات کا وہ کئی بار برملا اظہار بھی کر چکے ہیں۔ کاجول کی اجے کے ساتھ اب تک جتنی فلمیں ریلیز ہوئیں جیسے ہلچل، غنڈا راج، تون پور کا سپر ہیرو وغیرہ سب ناکامی سے دوچار ہوئیں۔ اس کے برعکس کاجول اور شاہ رخ کی جوڑی کو آن اسکرین ہمیشہ بڑ ی کام یابی ملی۔

ان دونوں نے جتنی فلمیں کیں وہ سب کی سب سہر ہٹ ہوئیں، جیسے بازی گر، کچھ کچھ ہوتا ہے، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کبھی خوشی کبھی غم وغیرہ ۔ اجے کو اس فلمی جوڑی کی کام یابی پسند نہیں اور وہ کاجول کو شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے سے روک بھی نہیں سکتے کہ بہرحال وہ ایک اداکارہ ہے اور اس کے مداح اسے شاہ رخ کے ساتھ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ اسی پروفیشنل جیلسی کے باعث ان دونوں یعنی اجے اور شاہ رخ نے ابھی تک ایک ساتھ کام نہیں کیا۔

٭کترینہ کیف اور دیپکا پاڈوکون:
ان دونوں کا شمار بولی وڈ کی ٹاپ کلاس ہیروئنز میں کیا جاتا ہے۔ دونوں ہی باکس آفس پر سپر ہٹ اداکارائیں مانی جاتی ہیں۔ اس کے باوجود ان دونوں نے ابھی تک ایک دوسرے کے ساتھ کام نہیں کیا۔ اس کی بڑی وجہ رنبیرکپور ہیں۔ سب ہی جانتے ہیں کہ دیپکا اور رنبیر کے درمیان زبردست لوافیئر تھا اور بات رنبیر کے والدین تک بھی پہنچ گئی تھی۔

رنبیر کی مان نیتو سنگھ نے دیپکا کو اپنی بہو بنانے سے انکار کردیا۔ یوں ان دونوں کے درمیان تعلقات ختم ہوگئے۔ رنبیر جلد ہی کترینہ کی زلفوں کے اسیر ہوگئے اور اب ان دونوں کی شادی کی خبریں بھی آرہی ہیں۔ ایسی صورت میں دیپکا اور کترینہ ایک دوسرے کو ذاتی طور پر بالکل پسند نہیں کرتیں، کیوںکہ دونوں کا بوائے فرینڈ ایک ہی رہ چکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان دونوں ہیروئنز نے ابھی تک ایک ساتھ کام کرنے کی آمادگی ظاہر نہیں کی ہے۔

٭سلمان خان اور ابھشیک بچن:
بگ بی کے بڑے صاحب زادے جو ابھی تک فلم انڈسٹری میں کام یاب اداکار نہیں بن پائے ہیں، تقریباً سب ہی بڑے اسٹارز جیسے شاہ رخ خان، عامر خان، ریتھک روشن، اجے دیو گن اور سنجے دت وغیرہ کے ساتھ کام کر چکے ہیں، لیکن پتا نہیں کیوں ابھیشیک نے سلمان کے ساتھ کام نہیں کیا، حالاں کہ ان دونوں کے درمیان کوئی تنازعہ بھی نہیں اور آف اسکرین ان کے تعلقات بھی مثالی ہیں۔

ابھیشیک سلمان کو اپنا بڑا بھائی مانتے ہیں۔ ان کے ایک ساتھ کام نہ کرنے کی ایک ہی وجہ ہے اور وہ ہے سلمان کی سابق گرل فرینڈ ایشوریا رائے، جو اب ابھیشیک کی بیوی ہیں۔ اسی وجہ سے سلمان ابھیشیک کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے۔

٭کرینہ کپور اور پریانکا چوپڑہ:
دونوں ہیروئنز ابتدا سے ہی پروفیشنل جیلسی کا شکار رہی ہیں۔ کرینہ نے پریانکا کے ساتھ دو فلموں ڈان اور اعتراض میں کام کیا تھا اور ان دونوں فلموں میں کرینہ نے پریانکا کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ ان فلموں میں کرینہ کی موجودگی نے پریانکا کو پس منظر میں ڈال دیا تھا فلم بینوں کا کہنا تھا کہ دونوں فلموں میں ہر جگہ کرینہ ہی چھائی رہی اور اس کی کام یابی کا کریڈٹ بھی بیبو لے گئی۔

یوں پریانکا اس کی حریف بن گئی۔ دونوں میں تعلقات بھی سرد مہری کا شکار ہیں، جس کی ایک اہم وجہ یہ بھے کہ شاہدکپور ان دونوں ہیروئنز کا بوائے فرینڈ رہ چکا ہے۔ اس لیے ان دونوں ہیروئنز میں کشیدگی اتنی زیادہ ہے کہ دونوں کسی فنکشن میں بھی ایک ساتھ شرکت نہیں کرتیں فلمیں ساتھ کرنا تو دور کی بات ہے۔

٭رنبیر کپور اور سوناکشی سنہا:
رشی کپور اور نیتو نگھ کا ہونہار بیٹا رنبیر جس نے اپنی فلم فیملی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بہت جلد فلموں میں کام یابیاں حاصل کیں اپنے چاکلیٹی لُک اور زبردست ڈانس اسٹائل کی بدولت نوجوان نسل خصوصاً لڑکیوں میں خاصے پسند کیے جاتے ہیں۔ دوسر ی طرف ماضی کے اداکار شترو گھن سنہا کی بیٹی سوناکشی نے بھی بڑی تیزی سے فلموں میں اپنی پہچان بنائی ہے۔

دبنگ کی کام یابی نے انہیں دبنگ گرل کا ٹائٹل بھی دے دیا۔ دونوں اسٹارز کا فلمی سفر خوش گوار چل رہا ہے۔ کئی فلم میکرز نے ان دونوں کو ساتھ کاسٹ کرنے کی کوشش کی لیکن ہر بار رنبیر نے سوناکشی کے ساتھ کام کرنے سے معذرت اختیارکرلی رنبیر کا کہنا ہے کہ ہماری فلمی جوڑی کبھی کام یاب نہیں ہوسکتی کیوں کہ آن اسکرین سوناکشی مجھ سے بڑی نظر آئے گی اسی لیے میں اس کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا۔

٭ابھیشیک بچن اور کرینہ کپور:
دونوں کا تعلق ہی ویل خاندان سے ہے، جن کے آپس کے تعلقات بھی خوش گوار ہیں، لیکن اس کے باوجود ان دونوں نے ابھی تک ایک ساتھ کام نہیں کیا۔

اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ کرینہ کی بڑی بہن کرشمہ کپور کی منگنی پہلے ابھیشیک کے ساتھ ہوئی تھی لیکن کچھ عرصے بعد یہ منگنی ختم ہوگئی اور اسے کرشمہ نے خود ختم کیا۔ یہ ابھیشیک کے لیے شاک تھا لیکن بہت جلد اس نے خود کو سنبھال لیا۔ اس وجہ سے ابھیشیک کرینہ کے ساتھ اب تک کام نہیں کر پائے اور کسی فلم میکر نے انہیں ابھی تک اپروچ ہی نہیں کیا۔
Load Next Story