نظامِ تولید کی بہتری کیا کھائیں کیا نہ کھائیں۔۔

سویا بین سے بنی چیزوں اور مختلف ڈبوں میں پیک بازاری جوسز سے پرہیز آپ کے نظام تولید کو بہتر بنا سکتا ہے۔

یہ غذائیں جسم میں خون کے اضافے کا باعث بھی بنتی ہیں۔فوٹو فائل

بانجھ پن بیماری کے ساتھ ایک ایسی محرومی کا نام ہے کہ جس کا شکار لوگ مایوسیوں کے اندھیروں میں گم ہو جاتے ہیں، اور لوگوں کے طعنوں سے تنگ بعض مایوس لوگ تو خودکشی کو ہی اس مسئلہ کا حل تصور کر لیتے ہیں۔

یہاں ہم آپ کو ایسی غذائوں کے بارے میں بتائیں گے،جن کے استعمال سے نہ صرف تولیدی صلاحیتوں میں بہتری آتی ہے بلکہ یہ عمومی صحت کے لئے بھی نہایت فائدہ مند ہیں۔ یہ غذائیں جسم میں خون کے اضافے کا باعث بھی بنتی ہیں۔ اس کے ساتھ کچھ ایسی غذائوں کے بارے میں بھی بات ہوگی، جن کا استعمال نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔



نامیاتی سبزیاں اور پھل: روایتی طور پر مختلف زہروں سے پیدا ہونے والی سبزیاں یا پھل تولیدی نظام کو متاثر کر سکتی ہیں، لیکن نامیاتی (قدرتی) سبزیاں اور پھل تولیدی صلاحیتوں کو قوت بخشتی ہیں۔

تازہ بادام : دودھ اور پنیر کا زیادہ استعمال جسم کو فربہ کر دیتا ہے، اور یہ موٹاپہ کسی حد تک نظام تولید کو متاثر کرنے کا باعث بن سکتا ہے، لہٰذا ان کے بجائے تازہ بادام کا استعمال زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا۔


مچھلی: مچھلی کو اپنی خوراک کا ضرور حصہ بنائیں کیوں کہ اس میں قدرتی طور پر شامل اومیگاتھری نامی پروٹین ہارمونز کی بڑھوتری کا باعث بنتا ہے۔

قدرتی گھاس پر پلنے والے مویشیوں کا گوشت: روایتی طور پر پلنے والے مویشیوں کے گوشت میں نہ صرف ہارمونز بڑھانے کے استعداد زیادہ ہوتی ہے بلکہ اس میں شامل اینٹی بائیوٹکس ایسٹروجن(خواتین کا خاص ہارمون) کے غلبہ کے لئے بھی نہایت مفید ہے۔ قدرتی گھاس پر پلنے والے مویشیوں کے گوشت میں پروٹین کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے، جو تولیدی صلاحیتوں کے لئے نہایت سودمند ہے۔ تاہم بڑے گوشت سے کچھ پرہیز کرنا چاہیے۔



نامیاتی چکن: مصنوعی خوراک پر پلنے والی مرغیوں کا گوشت انسانی ہارمونز کو متاثر کر سکتا ہے، لہذا ہمیشہ ایسا چکن استعمال کرنے کی کوشش کریں، جو براہ راست کسی دیسی فارم سے حاصل کیا گیا ہو۔

اناج: اناج مختلف وٹامنز اور ریشوں پر مشتمل ہوتا ہے، جو قوت مدافعت میں اضافہ کا باعث ہے۔ اناج کے ریشوں کی یہ خاصیت ہے کہ یہ جسم کو اضافی ہارمون سے پاک کرنے کے ساتھ خون میں شوگر کی سطح کو متناسب رکھتے ہیں۔

اس کے علاوہ ریشوں سے بھرپور خوراک اورصاف پانی کا زیادہ استعمال کریں۔ سویا بین سے بنی چیزوں اور مختلف ڈبوں میں پیک بازاری جوسز سے پرہیز آپ کے نظام تولید کو بہتر بنا سکتا ہے۔
Load Next Story