کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں دھماکا 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی
دھماکا بلاک میں نصب بم پھٹنے سے ہوا اور اس میں ایک کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ
اورنگی ٹاؤن میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور کم سن بچی سمیت 10 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن 4 نمبر میں بروہی ہوٹل کے قریب زور دار دھماکا ہوگیا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ اس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 8 سالہ بچی سمیت 10 زخمی ہوگئے۔
اورنگی ٹاؤن میں دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا، ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قطر اور عباسی شہید اسپتال منتقل کیا، دھماکے کے بعد قطر اور عباسی شہید اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو طلب کرلیا گیا۔
اورنگی ٹاؤن دھماکے میں جاں بحق ایک شخص کی شناخت شکیل صدیقی کے نام سے ہوئی جب کہ زخمیوں میں نعمت اللہ، انور، شاہد، واحد، منیر، ممتاز، رشید، شاہ نواز، جاوید اور حاجی اسرائیل سمیت ایک 8 سالہ بچی بھی شامل ہے۔
دوسری جانب بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں ایک کلو بارودی مواد استعمال ہوا جسے بلاک میں نصب کیا گیا تھا جب کہ اس میں بال بیرنگ اور نٹ بولٹ بھی استعمال کیے گئے تھے۔