ڈرون حملوں کو پاکستانی حکومت کی حمایت حاصل ہے امریکی ریڈیو کا دعویٰ

پاکستانی حکومت اندرونی طورپر نہ صرف اس کی حمایت کرتی رہی بلکہ مدد بھی کرتی رہی ہے، امریکی ریڈیو۔

پاکستانی حکومت اندرونی طورپر نہ صرف اس کی حمایت کرتی رہی بلکہ مدد بھی کرتی رہی ہے، امریکی ریڈیو۔ فوٹو: فائل

امریکی ریڈیو نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں ڈرون حملوں کو جنرل پرویز مشرف سے لیکر 6 ماہ قبل تک موجودہ حکومت کی بھی حمایت حاصل رہی ہے۔


امریکی نیشنل پبلک ریڈیو نے یہ دعویٰ پاکستان میں ڈرون حملوں سے متعلق امریکی حکومت کے ساتھ منسلک رہنے والے سابق حکام کے حوالے سے کیا، ریڈیو رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت سے پاکستانی حکومت کی ڈرون حملوں پر ناراضگی صرف پاکستان میں اسامہ بن لادن کے ہلاکت کے بعد دیکھنے میں آئی ہے، پاکستانی حکومت عوامی طور پر تو امریکا سے ڈرون حملوں پر بظاہر ناراضگی کا اظہار کرتی رہی ہے لیکن اندرونی طورپر نہ صرف اس کی حمایت کرتی رہی بلکہ مدد بھی کرتی رہی ہے۔
Load Next Story