یوم پاکستان کی پریڈ کے لئے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا

یوم پاکستان کی پریڈ کیلئے 10 ہزار اہلکار ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

پریڈ کے موقع پر پہلاحصار پاک فوج، دوسرا رینجرز اور تیسرا پولیس اورایف سی کاہوگا۔ فوٹو: فائل

23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پرمسلح افواج کی پریڈ کے لیے وفاقی پولیس نے حتمی سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا جس کے تحت ضلع بھر کے 19 تھانوں کی حدودمیں57 نئی پولیس پکٹس قائم کردی گئی ہیں جہاں سرچنگ کا عمل شروع کردیا گیا۔

یوم پاکستان کی پریڈ کے حوالے سے ہرتھانے کی حدودمیں ناکوں کی تعدادبھی 2 سے بڑھاکر 5کردی گئی، پریڈکے دن 10ہزارافسران اوراہلکارتعینات کیے جائیں گے جن میں وفاقی پولیس کے کمانڈوزاورگھڑسواروں کے علاوہ رینجرز،ایف سی اورپنجاب پولیس کے اہلکار بھی شامل ہونگے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اسپیشل برانچ کے100سے زائداہلکاراورافسران بھی پریڈکے موقع پرمختلف مقامات پرسادہ کپڑوں میں خدمات انجام دینگے۔


پولیس ذرائع کاکہناہے کہ پریڈ کے موقع پر سیکیورٹی کے3حصارہونگے۔ پہلاحصارپاک فوج، دوسرا رینجرز اور تیسراپولیس اورایف سی کاہوگا۔ دوسری جانب پریڈ کے لیے فیض آباد کے قریب گرائونڈ کی تیاری کا کام مکمل ہوچکا ہے جہاںوی وی آئی پیز،وی آئی پیز اور جنرل انکلوژرز قائم کیے جائینگے،تقریب میںوزیراعظم،مسلح افواج کے سربراہان ،غیرملکی سفراء، وفاقی وزرا، چاروں وزرا اعلیٰ،گورنروں،ارکان پارلیمنٹ،اعلیٰ بیورو کریٹس اور شہریوں کے بیٹھنے کے لیے الگ الگ جگہیںمختص کی جائینگی،پولیس ذرائع کے مطابق 16 مارچ سے فیض آباد کے قریب پریڈکے مقام کے قریب مری روڈ،کشمیرہائی وے اوراسلام آبادہائی وے کا کچھ حصہ جزوی طور پر سیل کیاجائے گاجبکہ 18مارچ سے یہ شاہراہیں مکمل طورپرسیل کردی جائینگی۔

پریڈکے مقام کے گردونواح میںسیکیورٹی سرویلنس کاعمل شروع کردیاگیاجو پریڈ ختم ہونے کے بعد بھی 2 دن تک جاری رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ یوم پاکستان کے موقع پرمسلح افواج کی پریڈ7سال کے وقفے کے بعد منعقد ہورہی ہے۔
Load Next Story