ویسٹ انڈیز نے یو اے ای کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
ویسٹ انڈیز نے 176 رنز کا ہدف 30.4 اوورز میں 4 وکٹوں پر باآسانی حاصل کیا۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کے 41 ویں گروپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے متحدہ عرب امارات کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
نیوزی کے میکلین پارک نیپیئر میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر یو اے ای کو بیٹنگ کی دعوت دی تو متحدہ عرب امارات کی پوری ٹیم 47.7 اوورز میں 175 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے ہدف 30.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ۔ڈیان اسمتھ 15، جانسن چارلس 55، مارلن سیمولز 9 اورآندرے رسلز 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ جوناتھن کارٹل 50 اور دنیش رامدین 33 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ یو اے ای کی جانب سے امجد جاوید اور منجولا گروج نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل خلیجی ٹیم نے بیٹنگ کی تو ابتدائی 6 بلے باز صرف 46 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے تاہم اس کے بعد امجد علی اور ناصر عزیز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا اسکور 153 رنز تک پہنچا دیا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 107 رنز کی شراکت ہوئی۔ ناصر عزیز 60 جب کہ امجد علی 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد محمد نوید 14 اور کپتان محمد توقیر صرف 2 رنز بناسکے اور پوری ٹیم 175 رنز تک محدود ہوگئی۔
ویسٹ انڈیزکی جانب سے کپتان جیسن ہولڈر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا جب کہ جیروم ٹیلر نے 3، آندرے رسل نے 2 اور مارلن سیموئلز نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔