حکومت کسی کی سیاست میں رکاوٹ نہيں بننا چاہتی خورشید شاہ
ہ ن لیگ سے پوچھا جائے کہ تھرکول اور کیٹی بندر پراجیکٹ کیوں ختم کیے، خورشید شاہ
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کسی کی سیاست میں رکاوٹ نہيں بننا چاہتی، ملک کی بہتری کیلئے سب کو مل کر چلنا چاہیے۔
سکھر ميں وکلا سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر عمران خان کو تھوڑا خیال کرنا چاہیے، ہم چاہتے ہيں کہ وہ کامیابی سے جنوبی وزرستان کا دورہ مکمل کریں، انھوں نے مزید کہا کہ ن لیگ سے پوچھا جائے کہ تھرکول اور کیٹی بندر پراجیکٹ کیوں ختم کیے، اگر یہ پراجیکٹس مکمل ہوجاتے تو اس وقت ملک کو بڑی آمدنی ہوتی، 20 کے قریب ہائیڈل پراجیکٹ مکمل ہونے کے بعد ملک میں 17 سے 20 ہزار میگاواٹ تک بجلی پیدا کی جاسکے گی۔