ڈیپوٹیشن پرتعینات 45 افسران کو مستقل کرنے کا عمل روک دیا گیا

ایف آئی اے کے افسرسیاسی اثرورسوخ کی وجہ سے گزشتہ کئی سال سے اہم عہدوں پر مقرر ہیں۔

ایف آئی اے کے افسرسیاسی اثرورسوخ کی وجہ سے گزشتہ کئی سال سے اہم عہدوں پر مقرر ہیں۔ فوٹو فائل

وزارت داخلہ نے ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن پرتعینات 45 افسران کو مستقل کرنے کا عمل روک دیا۔


ذرائع کے مطابق ایف آئی اے میں مختلف محکموں سے ڈیپوٹیشن پرآئے ہوئے گریڈ 19 کے 16، گریڈ 18 کے 15 اور گریڈ 17 کے 14 افسران تعینات ہیں، جن میں سے کئی افسرسیاسی اثرورسوخ کی وجہ سے گزشتہ کئی سال سے ایف آئی اے میں اہم عہدوں پر مقرر ہیں۔

غیرمتعلقہ اور ڈیپوٹیشن پر آنے والے سفارشی افسروں کی وجہ سے ایف آئی اے کے افسران کی ترقیاں رکی ہوئی ہیں، اس حوالے سے ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ان کے دور میں اب تک کسی دوسرے محکمے سے آئے افسر کو مستقل نہیں کیا گیا۔
Load Next Story