امن اور کراچی کے دشمنوں کو بے نقاب کریں گے فاروق ستار
اگر کراچی معاشی طور پر متحرک ہو گیا تو پاکستان بھی معاشی ترقی کرے گا، فاروق ستار
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی اپیل پرکراچی میں امن ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
ایم کیو ایم کے لیڈر اور وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی فاروق ستار نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے جس کا مقصد کراچی کو غیر مستحکم کرنا ہے، اس کی معیشت کو غیر مستحکم کر نا ہے تاکہ پاکستان غیر مستحکم ہو۔
فاروق ستار نے کہا کہ آج کراچی کے شہریوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے اور وہ سازشی عناصر جو امن اور کراچی کے دشمن ہیں انہیں بے نقاب کر کے ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کی معیشت کا حب ہے اور ترقی کا انجن ہے، اگر کراچی معاشی طور پر متحرک ہو گیا تو پاکستان بھی معاشی ترقی کرے گا اور لوگوں کو روزگار میسر آئے گا، ہم خود مختار ہوں گے اور اپنے پیروں پر کھڑے ہوں گے۔
فاروق ستار نے کہا کہ جرائم مافیہ، انتہا پسند دہشت گردوں اور تشدد کرنے والوں کو کراچی کے شہریوں نے یہ پیغام دیا ہے کہ ہم اس دہشت گردی اور بھتہ خوری کے خلاف ہیں اور اس کو مسترد کرتے ہیں۔