ٹیم ناکام ہونے پر ورلڈ کپ میں انگلش پرچم امپائرز نے تھام لیا

پاکستان کے علیم ڈار بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان میچ میں امپائرنگ کریں گے

پاکستان کے علیم ڈار بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان میچ میں امپائرنگ کریں گے۔ فوٹو:فائل

انگلش ٹیم اگرچہ ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی لیکن امپائرز اب بھی ملکی پرچم تھامے ہوئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ورلڈ کپ کوارٹر فائنلز کیلیے آفیشلز کا اعلان کردیا، بدھ کو سڈنی میں جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان پہلے میچ کو آسٹریلوی امپائر روڈ ٹکر اور انگلینڈ کے نائجل لونگ سپروائز کرینگے، ٹی وی امپائرکے فرائض رچرڈ کیٹل برو انجام دینگے جبکہ ڈیوڈ بون میچ ریفری ہیں، جمعرات کو بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان سیمی فائنل میں رسائی کی جنگ میں پاکستان کے علیم ڈاراور انگلش آفیشل ای ین گولڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دینگے۔

اسٹیو ڈیوس ٹی وی امپائر اور روشن ماہنامہ ریفری ہیں، جمعے کو تیسرے کوارٹر فائنل کیلیے جنوبی افریقہ کے ایرسمس اور سری لنکن کمار دھرماسینا کا انتخاب کیاگیا، رچرڈ النگورتھ ٹی وی امپائر جبکہ میچ ریفری کی ذمہ داری رنجن مدوگالے نبھائیں گے، ہفتے کو ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آخری کوارٹر فائنل کو رچرڈ کیٹل برو اور بروکس اوکسنفورڈ سپروائز کرینگے ، روڈ ٹکر تھرڈ امپائر اور کرس براڈ میچ ریفری ہونگے۔
Load Next Story