پی آئی اے کی ایئرہوسٹسزاورکیبن کریوکیلیے نئے یونیفارمز متعارف
یونیفارمز16فیشن ڈیزائنروں نے بلامعاوضہ تیارکیے ہیں، چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر
پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن نے ائیرہوسٹس اورکیبن کریوکے نئے یونیفارم متعارف کرادیے،نئے یونیفارم مختلف فیشن ڈیزائنرز سے تیار کرائے گئے ہیں حتمی منظوری کے بعد نئے یونیفارم رواں سال میں ائیرہوسٹس اورکیبن کریوکودے دیے جائیں گے۔
ڈیزائن کیے جانے والے یونیفارم معروف ڈیزائنروں سے بلامعاوضہ تیارکرائے گئے ہیں، نئے یونیفارم متعارف کرانے کی تقریب فائیو اسٹار ہوٹل میں ہوئی جس میں مشیر ہوابازی شجاعت عظیم، چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر ، سیکریٹری ایوی ایشن محمد علی گردیزی سمیت دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی، نئے ڈیزائن کے یونیفارم پہنا کر ائیرہوسٹسوں اورکیبن کریوکو ریمپ پربھی چلایا گیا، تقریب سے خطاب میں چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفرنے کہا کہ پی آئی اے کیبن کریوکے نئے یونیفارم عالمی شہرت یافتہ معروف 16فیشن ڈیزائنروں نے تیارکیے ہیں اور ان ڈیزائنروں نے پی آئی اے کو اپنی جانب سے بلامعاوضہ ڈیزائن کیے ہیں۔
یونیفارم کے ڈیزائنروں میں ماہین خان، شمائیل انصاری، نومی انصاری،عمر فاروق،سونیا بٹلہ،امیر عدنان، ندا ازور، اسماعیل فرید، فہد حسین، ماہین کریم، مشا لاکھانی، سنعیہ مسقطیہ، یاسمین شیخ، شمعون سلطان، علی ذیشان اوردیگرشامل ہیں، پی آئی اے کی چیئرمین نے فیشن ڈیزائنروںکی کاوشوںکو بہترین قراردیا اوران کاشکریہ اداکیاکہ انھوں نے قومی جذبے کے تحت پی آئی اے کیبن کریوکے یونیفام ڈیزائن کیے اور ایئرلائن کی معاونت کے طور پر بلامعاوضہ اپنے جدّت طراز صلاحیت کا مظاہرہ کیا، نئے یونیفارم فیشن کے نقطہ نظر سے پی آئی اے کو نئی شکل دینے کے ساتھ خوبصورت ہیں اور قومی وقار میں بھی اضافہ کریں گے۔
7آزاد ججوں کاایک پینل جیتنے والے ڈیزائن کا انتخاب کرے گا، اس پینل میں شکیل سہگل، سیما افتخار، ناز منشا، طارق امین، شہناز اسماعیل، رابعہ جویری اور زیبا بختیار شامل ہیں، نئے ڈیزائن کیے جانے والے یونیفارم سادہ تصوّر پربنائے گئے ہیں جوکیبن کریوکے عملے کی عملی ضروریات کوپوراکریںگ ے، پی آئی اے رواں برس موسم گرما میں مذکورہ نئے یونیفارم کو متعارف کرائے گی، پی آئی اے کو ماضی میں ایئر لائن انڈسٹری میں کیبن کے عملے کے یونیفارم کاسب سے جدید اورخوبصورت ہونے کااعزازحاصل ہے، ان یونیفارمزکو فرانس کے پئیرکارڈان سمیت معروف عالمی فیشن ڈیزائنرزکی جانب سے ڈیزائن کیاگیا تھا،پینل نے چار یونیفارم کو منتخب کرلیا جبکہ اس موقع پر پی آئی اے کے پرانے یونیفارم کی بھی نمائش کی گئی ۔
https://www.dailymotion.com/video/x2jse4c_pia-faishon-show_news