عمران کو خلاف ضابط چیئرمین نادرا سے ملاقات کی اجازت ملی

مسلم لیگ (ن) کے متاثرہ ایم این ایزکو بھی نادرا حکام سے رابطہ کرنے کی اجازت نہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے متاثرہ ایم این ایزکو بھی نادرا حکام سے رابطہ کرنے کی اجازت نہیں۔ فوٹو: فائل

وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنے سیاسی مخالف اور سابق کلاس فیلو عمران خان کونہ چاہتے ہوئے بھی ان کی ضد اور معاملہ کو سیاسی رنگ دیے جانے کے ڈر سے این اے 122کے ووٹوں کی تصدیق کے معاملہ پر چیئرمین نادرا سے ملاقات کی خلاف ضابطہ اجازت دی۔


ذرائع کے مطابق عمران خان کی نادرا چیئرمین سے ملاقات کی وزارت داخلہ کے افسران نے بھی مخالفت کی۔ معلوم ہوا ہے کہ نادرا ا فسران نے وزیر داخلہ کو رائے دی تھی کہ ملاقات قانون کے مطابق درست نہیں ہے ۔حکام کا خیا ل تھا کہ عمران خان این اے 122 کے کیس میں درخواست گزار ہیں اس لیے وہ نادرا نہیں آسکتے ۔مختلف آراء کے بعد معاملہ وزیر داخلہ کے نوٹس میں لا یا گیا ۔وزیر داخلہ نے حکام کے اعتراضات کوپس پشت ڈال دیا اور چیئرمین نادرا کو عمران خان سے ملاقات کی ہدایت جاری کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے وزیر داخلہ کو خدشہ تھا ملاقات کی اجازت نہ دیئے جانے پر پی ٹی آئی اسے سیاسی رنگ دے گی۔ واضح رہے کہ حکومت ہونے کے باوجود مسلم لیگ (ن) کے متاثرہ ایم این ایزکو بھی نادرا حکام سے رابطہ کرنے کی اجازت نہیں۔
Load Next Story