ایم کیوایم کے گرفتار کارکنوں کی اہل خانہ سے ملاقات کی درخواست مسترد
فیصل موٹا، عبید کےٹو اور نادرشاہ سمیت ایم کیوایم کے25 کارکن جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہیں
JHANG/RAHIM YAR KHAN:
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے کارکنوں کی اہل خانہ سے ملاقات کی درخواست مسترد کردی۔
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فیصل موٹا، عبید کےٹو اور نادرشاہ سمیت نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے 26 کارکنوں کے اہل خانہ کی جانب سے ملاقات کے لئے دائر درخواست کی سماعت کی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزمان سے ملاقات کی اہل خانہ کی درخواست مسترد کردی۔
واضح رہے کہ فیصل موٹا، عبید کےٹو اور نادرشاہ سمیت ایم کیوایم کے 25 کارکن جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہیں۔